ماہ رمضان میں اوگی بازار میں صبح 10بجے سے شام 7بجے تک دن کے اوقات میں ٹرکوں کے لوڈ نگ ان لوڈنگ پر پابندی عائد کردی گئی، جو کوئی بھی خلاف ورزی کرے گا اس کیخلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائیگی،ان خیالات کاا ظہار ڈی ایس پی اوگی سرکل بشیرخان نے میڈیاسے گفتگومیں کیاانہوں نے کہاکہ ایوان تجارت اوگی کے صدر سربلند خان کی قیادت میں تاجرنمائندوں سے ملاقات میں رمضان المبارک میں ٹرکوں کی لوڈنگ ،ان لوڈنگ کانیاشیڈول تیارکیاگیاہے تمام فیصلے عوامی مفاد کے پیش نظر کررہے ہیں ،تاکہ شہرمیں ٹریفک رواں دواں رہے،ٹرکوں کی لوڈنگ ان لوڈنگ سے ٹریفک کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔لہذا ماہ رمضان میں بازار میں ٹرکوں کا داخلہ مذکورہ ٹائم کے علاوہ بند ہو گا،شام7 بجے سے صبح 10بجے تک ٹرک لوڈنگ ان لوڈنگ کرسکیں گے،انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کی جانب سے لوڈنگ ان لوڈنگ کا ٹائم صبح 7بجے سے پہلے کا تھا لیکن ہم ایوان تجارت کے صدر سربلند خان کی درخواست پر3گھنٹے مزید مہلت دے رہے ہیں تمام ٹرک ڈرائیورنئے شیدول کی پابندی کریں،جوکوئی بھی پاسداری نہیں کرے گاتواسکے خلاف قانون حرکت میں آئے گا،
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger Facebook