گاؤں بانڈی صادق کے رہائشی نوجوان سالارخان نے عبدالوباب،عبدالرزاق کے خلاف ان پرتشددکرنے کی پاداش میں تھانہ اوگی میں درخواست دیدی اورملزمان کے خلاف قانونیکاروائی اورانصاف کامطالبہ کردیا،اس سلسلے میں تھانہ اوگی میں دی گئی درخواست اورمیڈیاکوتفصیلات بتاتے ہوئے سالارخان نے بتایاکہ میں ہیپاٹائٹس کامریض ہوں گزشتہ روزٹیسٹ کرنے القریش مارکیٹ لیبارٹری آیاتوسیکنڈفلورپرعبدالوہاب،عبدالرزاق الجھ پڑے ،تشددکانشانہ بنایا،بعدمیں گھرلے گئے وہاں بھی لاتوں مکوں ،لاٹھیوں سے بری طرح ماراپیٹا،بڑی مشکلوں سے جان چھڑانے میں کامیاب ہوا،انہوں نے کہاکہ
میرے ساتھ ظلم کیاگیا،میرے ساتھ انصاف کیاجائے اورملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger Facebook