پنجاب میں گرمی کے ستائے پیشہ ورگداگروں نے اوگی میں ڈیرے جما دیئے ،پورا دن ٹھیکوں پر حاصل کیئے گئے اپاہیج افرادکو ریڑھیوں میں ڈال کر عجیب و غریب آواز لگا تے ہوئے لوگوں کی منت سماجت کر لوگوں سے بھیک مانگتے رہتے ہیں جواصل مستحق ہیں ان لوگوں کا حق بھی لے رہے ہیں ،خواتین بھکارنیں پیسوں کیلئے شہربھرمیں مردوخواتین کی کپڑے کھینچ کھینچ کرپزبردستی پیسے وصول کرتی ہیں،لوگوں نے پولیس نوٹس لینے اور پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے، عوامی اورسماجی حلقوں نے کہاکہ اوگی بازار میں باہر سے آمدہ خواتین دن بھر اوگی بازار میں بھیک مانگتی ہیں ،یہ بھکاری پیسوں کیلئے خواتین کے کپڑے کھینچ کھینچ کر منت سماجت بھی کرتی ہیں جس سے اوگی کا ماحول خراب ہورہا ہیضرورت مند صدقات سے محروم رہ جاتے ہیں ،انہوں نے پولیس اس کا نوٹس لینے اور
پیشہ واربھکاریوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ،
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger Facebook