اوگی بازار میں رمضان المبارک میں گوشت غائب، قصابوں نے صبح کے وقت ہی گوشت ،قیمہ اور کباب فروشوں کو فروخت کرکے دوکانوں کو تالے لگا دیئے صبح جب لوگ گوشت خریدنے بازار آئے توآگے قصاب خانے بند پڑے تھے،سابق صدر اوگی بار غلام رزاق قریشی ایڈوکیٹ اورعلاقے کے لوگوں بلدیاتی نمائندوں نے اس اندھیر نگری چوپٹ راج پر شدید احتجاج کیا اور کہاکہ اے سی اوگی بھی قصابو ں کو راہ راست پر نہ لا سکے انہوں نے کہاکہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی قصابوں نے من مانیاں شروع کر رکھی ہیں پہلے قصاب صبح کے اوقات میں مویشی زبح کرکے گوشت فروخت کرتے تھے لیکن رمضان میں انہوں نے پینتر بدل دیا ہے اور انہوں نے رات کو مویشی زبح کرتے ہیں اور صبح کے اوقات میں بڑے بڑے کباب فروشوں قیمہ فروشوں پر فروخت کر دیتے ہیں جس سے عام شہری گوشت سے محروم رہتے ہیں ،انہوں نے قصابوں کا قبلہ درست کرنے کا مطالبہ کیا ہے

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger

 
Top