رمضان کی آمد ،اوگی ،دربند کے عوام پر مہنگائی کا طوفان آگیا ،گرانفروشوں نے مہنگائی کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ،اشیائے خوردونوش ،سبزی وفروٹ نرخ بھی بڑھائے دئیے گئے سرکاری نرخنامہ بھی جوتے کی نوک پررکھ دیاگیا ، بہتی گنگا میں سب ہاتھ دھونے لگے ہیں،مجاز ادارے خاموش ہوگئے غریب عوام کو گراں فروشوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ،عوام نے ڈی سی مانسہرہ اور کمشنر ہزارہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ،اوگی ،دربند ،شیرگڑھ،کٹھائی اور دیگر علاقوں کے عوامی سماجی حلقوں نے کہاہے کہ رمضان سے ایک روز قبل ہی دالیں ،چاول ،چنہ سفید اور دیگر ایشیائے خوردو نوش کے ساتھ ساتھ سبزی سبزی وغیرہ کے نرخ بھی بڑھا دیئے ،اس خود ساختہ مہنگائی سے پہلے سے ہی مہنگائی کی چکی میں پسنے والے یہاں کے غریب عوام کی مزید کمر ٹوٹ گئی ۔فروٹ سبزی کی قیمتوں میں دگنااضافہ ریکارڈکیاگیاہے جبکہ مجاز ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ،انہوں نے اس کا نوٹس لینے اورکاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger

 
Top