ہوم
»
Mansehra
»
Oghi
»
torgar
» رینج آفیسرفرہادساجد،فارسٹرخواج محمدمرحوم کوباعزت طورپرکیس میں بری کردیا،
محکمہ جنگلات شیرگڑھ رینج کے ڈوگہ جنگل میں غیرقانونی کٹائی کیس میں احتساب عدالت نے تین فارسٹ اہلکاروں کو2/2لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنادی جبکہ اسوقت کے رینج آفیسرفرہادساجد،مرحوم فارسٹرخواج محمدکوباعزت طورپربری کردیا،گیارہ سال قبل ڈوگہ جنگل میں ناجائزکٹائی کے الزامات پرنیب نے ایکشن لیکرایک رینج آفیسرفرہادساجد،فارسٹرخواج محمد،فارسٹ گارڈغلام محمد،عبداللہ جان،شوکت کوگرفتارکرکے کیس دائرکیا،جس میں نیب عدالت نے کچھ عرصہ قبل پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنائی تھی مگرفارسٹ اہلکاروں نے سزاکوہائی کورٹ میں چیلنج کیاتھا،ہائی کورٹ نے کیس دوبارہ احتساب عدالت کوریمائنڈکیا۔احتساب عدالت نے کیس کادوبارہ فیصلہ صادرکرکے شوکت ،عبداللہ جان ،غلام محمدکودو،دولاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنادی جبکہ رینج آفیسرفرہادساجد،فارسٹرخواج محمدمرحوم کوباعزت طورپرکیس میں بری کردیا،
ایک تبصرہ شائع کریں Blogger Facebook