تورغرحلقہ کیلئے مقررکردہ
ریٹرننگ آفیسرسینئرسول جج تورغر/اوگی سیدزاہدشاہ نے بحیثیت ریٹرننگ آفیسراپنے عہدہ کاحلف اٹھالیا،ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج اشفاق تاج نے سیدزاہدشاہاورانکے ساتھ اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرزاے سی جدباء محمدسلیم ،اے ڈی ای اوتورغرسیدنویداحمدشاہ سے حلف لیا،حلف برداری کی تقریب ڈسٹرکٹ کورٹس کے کانفرنس ہال میں منعقدہوئی جسمیں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرتورغرنورالخطاب بھی موجوتھے،بعدازاں میڈیاسے خصوصی گفتگومیں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرتورغرنورالخطاب نے کہاکہ تورغرضلع صوبائی اسمبلی کے ایک حلقہ PK35پرمشتمل ہے،جہاں 110پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں،سینئرسول جج سیدزاہدشاہ کی بحیثیت ریٹرننگ آفیسرتقرری کے بعدپولنگ سٹاف کی تقرری کی جائے گی،جنکی ٹریننگ کاعمل بھی شروع کیاجائیگا،الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں ہرپولنگ سٹیشن میں ووٹرزکی کم سے کم تعداد300مقررہے جبکہ ذیادہ سے ذیادہ 1000ووٹرزکیلئے ایک پولنگ سٹیشن بنایاگیاہے،تاکہ لوگ آسانی کے ساتھ پولنگ والے دن اپناحق رائے دہی استعمال کرسکیں۔
ہوم
»
» Unlabelled
» ریٹرننگ آفیسرسینئرسول جج تورغر/اوگی سیدزاہدشاہ نے بحیثیت ریٹرننگ آفیسراپنے عہدہ کاحلف اٹھالیا
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger Facebook