تحصیل ناظم اوگی راجہ محمدبشیرنے کہاہے کہ رمضان المبارک ایک مقدس مہینہ ہے ،جو ہمیں ایثار ،قربانی اور ہمدردی ،بھائی چارے ،تقویٰ کا درس دیتا ہے ،ہماری
تمام تاجروں دردمندانہ اپیل ہے کہ رمضان المبارک کی برکتیں اوررحمتیں سمیٹنے کیلئے اسلام کے وضع کردہ اصولوں کے مطابق کاروبارکریں،گراں فروشی ،غیرمعیاری ،مضرصحت اشیاء کی فروخت سے اجتناب کیاجائے،جونرخ حکومت نے مقررکئے ہیں انکی مکمل پاسداری کی جائے جولوگ رمضان المبارک جیسے مقدس مہینے میں تجارت کی آڑ میں لالچ ،حرس کرکے اپنے ہی روزہ دار بھائیوں کا خون نچوڑتے ہیں ،وہ کسی رعایت کے بھی مسحق نہیں ہیں ،ایسے لوگوں کو خدا کا خوف کرتے ہوئے خود ہی انصاف کے تقاضے پورے کرنے چاہیءں،وگرنہ قانون جب حرکت میں آئے گا تو ذیادتی کرنے والے والوں کو پھر خمیازہ بھگتنا پڑے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کیا ،انہوں نے تاجران ہمارے بھائی اورقابل احترام لوگ ہیں ہماری ان سے دردمندانہ اپیل ہوگی کہ رمضان المبارک کی برکتیں اوررحمتیں سمیٹنے کیلئے اسلام کے وضع کردہ اصولوں کے مطابق کاروبارکریں،گراں فروشی ،غیرمعیاری ،مضرصحت اشیاء کی فروخت سے اجتناب کیاجائے،جونرخ حکومت نے مقررکئے ہیں انکی مکمل پاسداری کی جائے،انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کے آغازپرہی گراں فروشی ،ناجائزمنافع خوری ،ذخیرہ اندوزی کی شکایات ناقابل برداشت ہیں،کسی کوبھی تجارت کی آڑمیں غریب روزہ داروں کولوٹنے نہیں دیاجائیگا،جولوگ سرکاری نرخنامہ کے مطابق کے مطابق اشیائے خوردونوش فروخت نہیں کرینگے،ان کے خلاف سخت ایکشن لیاجائیگا۔
ہوم
»
» Unlabelled
» تمام تاجروں دردمندانہ اپیل ہے کہ رمضان المبارک کی برکتیں اوررحمتیں سمیٹنے کیلئے اسلام کے وضع کردہ اصولوں کے مطابق کاروبارکریں،
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger Facebook