بلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم بن کر پاکستان کو حقیقی معنوں میں ترقی وخوشحالی کی منزل سے ہمکنار کریں گے
پی پی پی تحصیل اوگی کے جنرل سیکرٹری انورسعیدخان نے کہاہے کہ قائدعوام ذوالفقارعلی بھٹونے ایٹم بم کی بنیادرکھی ،جبکہ نوازشریف نے دھماکے کرکے پاکستان کودنیاکی ساتویں ایٹمی طاقت بنانے کااعزازبخشا،لیکن یہ ہمارے ملک کاالمیہ ہے کہ جس ذولفقارعلی بھٹونے ایٹمی پاکستان کی بنیادرکھی،اسے پھانسی دی گئی اورجس نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کئے،اسے غدارکہاجارہاہے،جبکہ جن لوگوں نے اس ملک کے آئین کوتوڑا،ان سے کوئی پوچھنے والانہیں ہے،میں جمہوری آدمی ہوں،پی پی پی سے تعلق ضرورہے،لیکن نوازشریف کیساتھ اسوقت جوکچھ ہورہاہے،اس پرجولوگ خوشیوں کے شادیانے بجارہے ہیں،وہ سن لیں کہ آج اگرنوازشریف کوتنہاء چھوڑاگیاتوکل بغلیں بجانے والے بھیزدمیں آئیں گے،ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیاسے خصوصی انٹرویومیں کیاانہوں نے کہاکہ پی پی پی اوراسکی قیادت ،کارکنان نے اس ملک اورجمہوریت کیلئے سب سے ذیادہ قربانیاں دیں،شہیدذولفقارعلی بھٹوسے لیکرشہیدبے نظیربھٹواس ملک پرفداہوئے،لیکن آج بھی پی پی پی کودیوارسے لگانے کاکوئی موقع ضائع نہیں کیاجارہاہے،ہمارے گزشتہ دورحکومت میں پی پی پی کے وزارئے اعظم ،وزراء نے ذیادہ وقت عدالتوں میں پیشیا ں بھگتنے میں گزارا،یوں لگتاتھاکہ جیسے کوئی حکومت کرنے ہی نہیں دیاجارہاہے،آج وہی سلوک نوازشریف سے جاری ہے،پانامہ لیکس میں 436پاکستانیوں کے نام سامنے آئے،مگرخمیازہ صرف نوازشریف بھگت رہے ہیں،باقیوں کے معاملات کاآج تک کسی نے نام ہی نہیں لیا،انہوں نے کہاکہ نوازشریف ،مریم نوازسمیت سارے خاندان کوجس طرح نشانہ بناجارہاہے،وہ افسوسناک ہے، انہوں نے کہاکہ عمران خان کی جماعت پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے گزشتہ پانچ سالوں میں خیبرپختون خوامیں کونساتیرماراہے،خودعمران خان نے پانچ وزراء کرپشن پرنکالے،کچھ عرصہ بعدپھرذمہ داریاں سونپ دی گئیں،قومی وطن پارٹی کے دووزراء کرپشن پرنکالے،کوئی ثبوت نہ دے سکے،مجبوراًپردے کے پیچھے خودمعذرت کرکے قومی وطن پارٹی کودوباہ شریک اقتداربنالیا،حال ہی میں 20ممبران کوسینیٹ کاووٹ بیچنے کاالزام لگاکرپارٹی سے نکالا،ثبوت ایک نہیں دے سکے،سینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف کے تمام سینیٹروں کے ووٹ بھی پی پی پی کودئیے،مگرآصف علی زرداری کے خلاف ہرزہ سرائی سے بھی بازنہیں آتے،انہوں نے کہاکہ سیاست کے بھی کچھ اصول اختلاف رائے کے بھی کوئی ضابطے ہوتے ہیں،مگرعمران خان نے سیاست کے لفظ کوہی گالی بنادیاہے،انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت نے تعلیمی اصلاحات کے نام پرجومانٹیرنگٹیمیں بنائیں،ان کابھی حشرنشرہوچکاہے،آج بھی بہت سارے سکولوں میں بعض اساتذہ نے ڈیوٹیاں بانٹ رکھی ہیں،تمام سٹاف اسوقت آتاہے جب مانیٹرنگ ٹیمیں آتی ہیں،ان ٹیموں کی آمدسے قبل ہی سکول اطلاع ہوجاتی ہے،انورسعیدخان نے کہاکہ پی پی پی غریبوں ،مزدروں اور کسانوں کی جماعت ہے اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام جس سے آج بھی ملک کے لاکھوں غریب خاندان مستفید ہو رہے ہیں یہ پی پی پی کی سابق حکومت کا کارنامہ ہے اور اس پروگرام کو آئینی تحفظ حاصل ہے وگرنہ موجودہ حکمران کب کا اس پروگرام کا بوریا بستر لپیٹ لیتے ،انہوں نے کہاکہ مستقبل پی پی پی کا ہے انشاء اللہ بلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم بن کر پاکستان کو حقیقی معنوں میں ترقی وخوشحالی کی منزل سے ہمکنار کریں گے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger Facebook