زیرتعمیرٹی اییچ کیوں اوگی کوبلال شہیدکے نام سے منسوب کرناصوبائی حکومت کالائق تحسین اقدام ہے
زیرتعمیرٹی اییچ کیوں اوگی کوبلال شہیدکے نام سے منسوب کرناصوبائی حکومت کالائق تحسین اقدام ہے،جس سے شہیدکی ملک وملت کیلئے دی کئی قربانی تاحیات یادرہے گی،ان باتوں کااظہارپی ٹی آئی تحصیل اوگی کے نائب صدرجمیل احمدنے میڈیاکودئیے گئے بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ نوجوان بلال سواتی پشاورزرعی انسٹیٹوٹ میں دہشت گردحملے میں مردانہ وارمقابلہ کرتے ہوئے شہیدہوا،وطن کے شہیدہم سب کافخرہیں،جنہوں نے پاکستان کے آنیوالے کل کوروشن اورمحفوظ بنانے کیلئے اپناآج بلکہ سب کچھ قربان کردیا،شہدائے وطن پوری قوم کے محسن ہیں،صوبائی حکومت نے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال اوگی کوبلال شہیدکے نام سے منسوب کرکے سب لوگوں کے دل جیت لئے ہیں،وطن پرقربان ہونے والے شہداء کی قربانیاں کوہمیشہ یادرکھاجائیگا۔

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger Facebook