ہوم
»
Mansehra
»
Oghi
»
torgar
» نعیم خان نے دیگراہلکاروں کے ہمراہ غلط پارکنگ ،نامکمل کاغذات اورکمسن ڈرائیونگ پر درجنوں موٹرسائیکل ،رکشے اوردیگرگاڑیاں دھرلیں
ٹریفک پولیس اوگی کے انچارج نعیم خان نے دیگراہلکاروں کے ہمراہ غلط پارکنگ ،نامکمل کاغذات اورکمسن ڈرائیونگ پر درجنوں موٹرسائیکل ،رکشے اوردیگرگاڑیاں دھرلیں اوربعد ازاں ہزاروں روپے سے جرمانہ وصول کرلیا،ڈی ایس پی بشیرخان،ڈسٹرکٹ ٹریفک انچارج محمدوسیم کی خصوصی ہدایت پر ٹی اونعیم خان،ٹی اوبشیرخان نے محسن ،کہارخان،شہزاداور آصف شاہ کے ہمراہ نامکمل کاغذات ،کمسن بلالائسنس ڈرائیونگ ،غلط پارکنگ پرکاروائی کرتے ہوئے درجنوں رکشے ،سوزوکیاں دیگرگاڑیوں کوچالان کردیاجبکہ کئی رکشے، موٹرسائیکل بھی تھانہ پہنچادئیے اور بعدازاں ہزاروں روپے جرمانہ وصول کرلیا،ٹریفک انچارج نے کہاکہ اوورلوڈنگ ،غلط پارکنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،حکام بالاکی ہدایات کی روشنی میں اوگی شہرمیں ٹریفک میں جوکوئی بھی خلل پیداکرے گاتواسکے خلاف سخت ایکشن لیاجائے گا،انہوں نے تمام ٹرانسپورٹروں کوبھی تلقین کی کہ وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں،تاکہ پیدل چلنے والوں کوتکلیف کاسامنانہ کرناپڑے، علاقے کے لوگوں نے ٹریفک پولیس کاروائی کوسراہتے ہوئے مزیدموثربنانے کامطالبہ کیاہے
ایک تبصرہ شائع کریں Blogger Facebook