جماعت اسلامی کے یوسی کروڑی سے ممبرتحصیل کونسل حافظ محمدیونس نے فلسطین میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں درجنوں نہتے اورمعصوم فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام کے واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اسرائیل عالمی غنڈہ ہے جوامریکی سرپرستی میں فلسطینیوں کاقتل عام کررہاہے،مگران سے کوئی پوچھنے والانہیں ہے،امت مسلمہ کے حکمران امریکی غلام بن چکے ہیں،اسلامی ممالک کی تنظیم خواب خرگوش سوئی ہوئی ہے،ترک صدرطیب اردوگان کے سواکوئی مسلمان حکمران اسرائیل کوللکارنے سے بھی
قاصرہیں،میڈیاسے گفتگومیں انہوں نے کہاکہ اسرائیل امریکہ ،انڈیاپوری دنیامیں فسادکی جڑہیں،امریکہ کے ہاتھوں عراق،افغانستان،لیبیا،شام دیگراسلامی ممالکمیں آج بھی مسلمانوں کاخون ناحق بہہ رہاہے،اسرائیل فلسطینیوں کاقتل کررہاہے،انڈیانے مقبوضہ کشمیرکومقتل بنارکھاہے،مگران کی سرعام دہشت گردی کسی کونظرنہیں آرہی ہے،اقوام متحدہ بھی انکے سامنے بے بسی کی تصویربناہواہے،انہوں نے کہاکہ اسرائیل فلسطینیوں کاقتل عام امریکی آشیربادسے کررہاہے،اقوام عالم خصوصاًمسلمان ممالک کے حکمرانوں کی اس پرمعذرت خواہانہ پالیسی افسوسناک ہی نہیں بلکہ شرمناک ہے،مظلوموں کے ساتھ سرعام ظلم اورانکے قتل عام پرآنکھیں بند کرنے والے حکمران سن لیں کہ اگرانہوں نے خاموشی کاسلسلہ ترک نہ کیااوراسرائیل کولگام دینے کیلئے حکمت عملی وضع نہیں کی توبہت بڑاالمیہ ہوگااورتاریخ ہمیں کھبی بھی معاف نہیں کرے گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger

 
Top