سٹیٹ لائف مشکل وقت کا بہترین ساتھی ہے اور ہمیشہ اپنے پالیسی ہولڈرز کو سب سے ذیادہ منافع اور اعلیٰ سہولیات دی ہیں اور آئندہ بھی پالیسی ہولڈرز کو بہترین سروس کی فراہمی کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار سٹیٹ لائف اوگی کے ایریامنیجرفلک نوازنے سینئرسیلزمنیجرملک سرتاج کے ہمراہ اپنے دفترمیں نے مرحوم محمدیوسف ساکن گوگس شاہ کوٹ کے والدسری رحمن کو5لاکھ 58ہزارروپے کا ڈیتھ کلیم چیک دینے کی تقریب سے خطاب میں کیا،مرحوم محمدیوسف نے اپنی پالیسی کی صرف دواقساط جمع کرائی تھیں کہ انکااچانک انتقال ہوگیافلک نوازنے کہاکہ آج اگر سٹیٹ لائف ترقی کی نئی منازل طے کر رہا ہے تو یہ پالیسی ہولڈرز کا ادارے پر غیر معمولی اعتماد کا نتیجہ ہے ۔مرحوم کے والدسری رحمن نے سٹیٹ لائف کو اپنے لئے سائبان رحمت قرار دیا اور کہاکہ سٹیٹ لائفواقعی مشکل وقت کا سہارا ہے اور سٹیٹ لائف کے اس تعاون کو کھبی فراموش نہیں کیاجائیگا۔

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger

 
Top