پاکستان عوامی تحریک ضلع مانسہرہ کے جنرل سیکرٹری سیف الرحمن نے کہاہے کہ ممبئی حملوں کے حوالے سے نوازشریف کے بیان سے ثابت ہوگیاہے کہ
نوازشریف مودی سے یاری کیلئے وطن سے غداری کاارتکاب کررہے ہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کاخون رائیگاں نہیں جائیگا،شریف خاندان جلسے جلوسوں سے عدلیہ کوڈرادھمکانہیں سکتا،ڈاکٹرطاہرالقادری شہدائے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خون کے ایک ایک قطرے کاحساب لیکررہیں گے،ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیاسے خصوصی گفتگومیں کیاانہوں نے کہاکہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے قوم کو حکمرانوں کے مظالم فرسودہ نظام کی خامیوں اور کرپشن لوٹ مار کے حقائق سے آگا ہ کرکے زبان شعور اور حقوق کے حصول کیلئے ایک نیا جذبہ اور روڈ میپ دیا ہے ، حکمران یہ نہ سمجھیں کہ وہ سزاسے بچ جائیں گے،نوازشریف نااہل ہوکرگھربیٹھ چکے ہیں جبکہ شہبازشریف سیدھاجیل جائیں گے،ڈاکٹرطاہرالقادری سے پوراشریف خاندان خوفزدہ بوکھلاہٹ کاشکارہے، اورپانامہ کے سب چوروں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں، جن لوگوں نے قوم کے ساتھ ذیادتیکی ،قومی دولت لوٹ کر بیرون ملک اثاثے بنائے،آف شورکمپینیاں قائم کیں،وہ اب جیلوں سے نہیں بچ سکتے،پاکستان میں کسی چیزکی کمی نہیں ہے ،صرف کرپٹ سیاسی عناصرملک کی ترقی میں رکاوٹ ہیں،چندخاندانوں نے اقتدارکے ایوانوں پرقبضہ کررکھاہے ،جن کے نزدیک سیاست تجارت ہے وہ الیکشن میں کروڑوں خرچ کرکے اسمبلیوں میں پہنچتے ہیں اورپھرقوم کاخون چوس کراربوں کماتے ہیں،ہرجبکہ ان لوگوں نے اپنے من پسندلوگ بٹھارکھے ہیں،جنکاکام انکوبچانے کے سواکچھ نہیں ہوتا،سیاسی مافیاء نے جمہوریت کوبھی گھرکی لونڈی اوریرغمال بنارکھاہے ،کرپٹ عناصرکی گردنوں تک جب بھی کوئی ہاتھ پہنچتاہے توجمہوریت کوخطرہ کاواویلاشروع کردیاجاتاہے،لیکن اب کی بارانکی گردنیں احتساب کے شکنجے میں پھنس چکی ہیں، انہوں نے کہاکہ جن حکومتی ذمہ داران کی ایماء پر ماڈل ٹاؤن میں ہمارے بے گناہ کارکنوں کو شہید کیا گیا ان کو انشاء اللہ ضرور انجام تک پہنچایا جائیگا.
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger Facebook