رمضان المبارک میں اوگی بازارمیں ٹرکوں کی لوڈنگ ،ان لوڈنگ کانیااوقات کاجاری کردیاگیا،اوگی بازارمیںآج سے
ٹرک شام افطاری کے بعدسے صبح دس بجے تک ان لوڈنگ کرسکیں گے،دن بھرٹرکوں کی لوڈٖنگ،ان لوڈنگ بندہوگی۔اس سلسلے میں ڈی ایس پی بشیرخان کے دفترمیں ایوان تجارت نمائندوں صدرسربلندخان،نائب صدرحافظ سجادکا ٹریف انچارج نعیم خان کے ہمراہ مشاورتی اجلاس منعقدہوا،جسمیں اوگی بازارمیں رمضان المبارک میں ٹرکوں کی لوڈنگ ،ان لوڈنگ کانیاطریقہ کارطریقہ کاروضع کیاگیا،جسکے مطابق اوگی بازارمیںآج سے ٹرک سے شام افطاری کے بعدسے صبح دس بجے تک ان لوڈنگ کرسکیں گے،صبح دس بجے کے بعدشام افطاری تک ٹرکوں کی لوڈنگ ،ان لوڈنگ بندہوگی،20رمضان المبارکے بعدعیدچاندرات تک کیلئے نیاشیڈول جاری ہوگا،ڈی ایس پی نے ٹریفک پولیس کونئے شیڈول پرسختی سے عملدرآمدکی ہدایت کردی۔

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger

 
Top