تحصیل ناظم اوگی راجہ بشیرنے صدرایوان تجارت اوگی سربلندخان کے ساتھ غیررسمی اجلاس میں اوگی شہرکی خوبصورتی (بیوٹیفیکشن )کے تمام پروگرام کی ذمہ داری اوراختیار نائب ناظم قاضی زاہداللہ شاہ کوسونپ دیاجبکہ لاری اڈہ میں فلٹریشن پلانٹ تنصیبکیلئے نائب تحصیل ناظم قاضی زاہداللہ شاہ،ممبرضلع کونسل حاجی فریدون،ممبرتحصیل کونسل جمال علوی اورصدرایوان تجارت سربلندخان پرمشتمل کمیٹی تشکیل دیکرجگہ کاتعین اورپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی،اجلاس میں اظہارخیال انہوں نے اوگی شہرمیں نصب سٹریٹ لائٹس کی تعریف کی اورکہاکہ جس ٹھیکیدارنے یہ کام کیاہے وہ دادکے قابل ہے ہماری خواہش اورکوشش ہوگی کہ مزیدسٹریٹ لائٹس تنصیب بھی اسی سے کی جائے،تاکہ اوگی شہرکی رونق حقیقی معنوں میں دوبالاہوسکے،تحصیل ناظم نے کہاکہ اوگی سلاٹرہاؤس کیلئے بھی ہم نے فنڈمختص کردیاہے،جگہ کاتعین ہوتے ہی سلاٹرہاؤس کی تعمیرکاکام بھی شرو ع کرلیاجائیگا۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger Facebook