ڈی ایس پی اوگی بشیرخان کے دفترمیں منعقدہ اہم اجلاس میں گرینائٹ کے پتھروں سے لدے ٹرکوں کواوگی مانسہرہ روڈپرچلنے کی مشروط اجازت دیکرانکے اوقات کارطے کرلیاگیا،لوڈٹرک رات 10بجے سے لیکرصبح6بجے تک اوگی مانسہرہ روڈاستعمال کرسکیں گے،چھ ویلرٹرک میں وزن14ٹن جبکہ دس ویلرٹرک میں 28ٹن وزن لے جانے کی اجازت ہوگی،جس دن پڑھنہ روڈپرگیس کے پائپ لائن بچھانے کاکام شیرگڑھ تک مکمل ہوجائیگاتودوربارہ ٹرک شیرگڑھ پڑھنہ روڈپرجائیں گے،اوگی مانسہرہ روڈاستعمال کامعاہدہ ختم تصورہوگا،معاہدے پراے سی اوگی ،تحصیل ناظم،ڈی ایس پی ،صدرایوان تجارت اورگی ،گرینائٹ ٹرک یونین
نے اتفاق رائے سے دستخط کرلئے۔اس سلسلے میں اے سی کی مشاورت سے ڈی ایس پی آفس اوگی میں منعقدہ اجلاس تحصیل ناظم راجہ بشیر،ڈی ایس پی بشیرخان،صدرایوان تجارت اوگی سربلندخان،نائب صدرحافظ سجاد،ٹرک یونین صدرافتحار،جنرل سیکرٹری محمدنسیم،محمدجاویدنے بھی شرکت کی اورشیرگڑھ پڑھنہ روڈپراوگی گیس منصوبے کی پائپ لائن بچھانے کے سبب اس روڈپرگرینائٹ ٹرکوں کی آمدورفت بندش سے پیداشدہ صورتحال اورعدالتی احکامات کی روشنی میں انکے لئے نیاطریقہ کارطے کرنے پرغوروخوص کیاگیا،تحصیل ناظم راجہ بشیرنے تحصیل اوگی میں گرینائٹ کمپنیوں کی من مانیوں ،تحصیل کونسل ٹیکس میں روڑے اٹکاکربندش سمیت کئی گلے شکوئے بھی کئے ،تاہم طویل بحث ومباحثے کے بعدگرینائٹ کے پتھروں سے لدے ٹرکوں کواوگی مانسہرہ روڈپرچلنے کی مشروط اجازت دیکرانکے اوقات کارطے کرلیاگیا،جسکے مطابق لوڈٹرک رات 10بجے سے لیکرصبح6بجے تک اوگی مانسہرہ روڈاستعمال کرسکیں گے،چھ ویلرٹرک میں وزن14ٹن جبکہ دس ویلرٹرک میں 28ٹن وزن لے جانے کی اجازت ہوگی،جس دن پڑھنہ روڈپرگیس کے پائپ لائن بچھانے کاکام شیرگڑھ تک مکمل ہوجائیگاتودوربارہ ٹرک شیرگڑھ پڑھنہ روڈپرجائیں گے،اوگی مانسہرہ روڈاستعمال کامعاہدہ ختم تصورہوگا،معاہدے پراے سی اوگی ،تحصیل ناظم،ڈی ایس پی ،صدرایوان تجارت اورگی ،گرینائٹ ٹرک یونین نے اتفاق رائے سے دستخط کرلئے،جوبھی ٹرک ورزی کرے گاتواسے تھانہ میں ڈرائیورسمیت بندکرکے مقدمات کااندراج کیاجائیگا۔

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger

 
Top