ملک بھر سے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے والے دعویداروں نے رمضان المبارک کی پہلے روزہ کو غیر اعلامیہ لوڈ شیڈنگ سے روزہ داروں کی زندگی اجیرن کر دی ،بجلی کی آنکھ مچولی سے روزہ دار اور بجلی کے ذریعے روزی روٹی کمانے والے افراد شدید مشکلات کا شکارہوگئے،گرڈ لوڈ شیڈنگ شڈول جاری کرے اس کے مطابق لوڈشیڈنگ کی جائے،وگرنہ حکومت،واپڈا ،گرڈ حکام کے خلاف شدید احتجاج پر مجبور ہونگے،اس سلسلے میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے میڈیا کو بتایا کہ حکومت ایک طرف ملک بھر سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کی دعوے کر رہی ہے لیکن اوگی میں واپڈا اور گرڈ حکام نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ،غیر اعلامیہ لوڈ شیڈنگ اور بجلی کی آنکھ مچولی سےروزدار اور بجلی کے ذریعے روزی روٹی کمانے والے افراد بھی شدید مشکلات کا شکار ہیں ،انہوں نے گرڈ حکام سے شیڈول جاری کرنے غیر اعلامیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger

 
Top