محکمہ سی اینڈڈبلیوضلع تورغرنے SDOاوراانجینئرکی زیرنگرانی کام کی تکمیل کے باجود ڈویلپمنٹل سیکرٹریٹ پراجیکٹ کے ٹھیکیدارکے1کروڑ96لاکھ روپے کے بل روک لئے،
ٹھیکیدارنے وزیراعلی پرویزخٹک،چیف سیکرٹری ،سیکرٹری سی اینڈڈبلیواورکمشنرہزارہ سے فوری نوٹس اورواجب الادارقم کی ادائیگی کے احکامات کے اجراء کامطالبہ کیاہے،اس سلسلے میں ٹھیکیدارقاسم خان نے میڈیاکوبتایاکہ 2012میں تورغرجدباء میں ڈویلپمنٹل سیکرٹریٹ کا تقریباًساڑھے پانچ کروڑروپے کاٹھیکہ لیا،جسکے کام کی کچھ ادائیگی بھی محکمہ نے کی، ایس ڈی اواورانجینئرکی زیرنگرانی گراؤنڈلیونگ ڈریسنگ ،باونڈری وال شروع کی،جب کام تکمیل کے قریب ہوگیاتومحکمہ نے بلوں کی ادائیگی کی بجائے ٹال مٹول شروع کردیااورجوازتراشاکہ یہ (BOQ) ریٹ میں نہیں ہے،جس پرمیں نے 2015میں مزیدکام روک دیااورموقف اختیارکیاکہ اگریہ (BOQ)ریٹ میں شامل نہیں تھا،توایس ڈی اواورانجینئرسے پوچھاجائے،یہ کام انکی زیرنگرانی ہواہے،محکمہ کے خلاف عدالت سے بھی رجوع کیا ،مگراس دوران ایکسین دیگرآفسران نے اصرارکیاکہ آپ کام جاری رکھیں،ادائیگی آپ کولازمی ہوگی،یہ آپکاحق ہے،دوسال بعدایکسین کے اصرارپردوبارہ کام شروع کیا،کام مکمل بھی کرلیامگرمحکمہ نے ادائیگی کی بجائے تاخیری حربے شروع کردئیے،انہوں نے وزیراعلی پرویزخٹک،چیف سیکرٹری ،سیکرٹری سی اینڈڈبلیواورکمشنرہزارہ سے فوری نوٹس اورواجب الادارقم کی ادائیگی کے احکامات کے اجراء کامطالبہ کیاہے،

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger

 
Top