سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس اور نواز شریف سے ملاقات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی پالیسی ہے کہ کسی ریاست کے خلاف اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، نوازشریف سے منسوب بیان کے کچھ حصے درست نہیں، انہوں نے قومی سیکیورٹی اجلاس کے بعد نواز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں نواز شریف نے کہا ان کا انٹرویو غلط انداز میں پیش کیا گیا، نوازشریف نے بتایا کہ انہوں نے ممبئی حملوں سےمتعلق ایسا بیان نہیں دیا، ان کا بیان توڑ مروڑ پر پیش کیا گیا، انہوں نے نہیں کہا کہ حملہ آور منصوبہ یا پلان بناکر یہاں سے بھیجے گئے، جو کچھ کہا گیا وہ ایک مفروضہ تھا۔ بھارتی میڈیا نے اپنے مقاصد کے لئے انٹرویوکو اچھالا۔
ایک تبصرہ شائع کریں Blogger Facebook