عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف کا بیان قومی سلامتی کے خلاف سازش ہے، نواز شریف نے مودی سے تین خفیہ ملاقاتیں کیں اور اجمل قصاب کے گھر کا پتا نواز شریف نے ہی بھارت کو دیا۔

 شیخ رشید احمد نے کہا کہ  میں ممبئی حملوں پر نواز شریف کے بیان کو قومی سلامتی کے خلاف سازش قرار دیتا ہوں اور خدا کو گواہ بنا کر یہ الزام لگانا چاہتا ہو کہ اجمل قصاب کے گھر کا پتا نواز شریف نے بھارت اور عالمی نیوز ایجنسی رائٹر کو دیا تھا نواز شریف نے مودی سے تین ملاقاتیں کیں مگر وزارت خارجہ کو معلوم نہیں، چیف جسٹس سے کہوں گا کہ سرکاری راز لیک کرنے پر نواز شریف کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger

 
Top