’’بگ تھری‘‘ کی حمایت کے بدلے میں بی سی سی آئی نے پاکستان کیساتھ 8سال میں 6سیریز کھیلنے کا معاہدہ کیا لیکن ان میں سے ایک بھی ممکن نہیںہوسکی، وعدہ خلافی پر پی سی بی نے 70ملین ڈالر ہرجانے کی وصولی کیلیے آئی سی سی کی تنازعات کمیٹی سے رجوع کررکھا ہے، کیس کی سماعت کیلیے مائیکل بیلوف کی سربراہی میں پینل بھی تشکیل دیا جاچکا۔

ماضی میں بی سی سی آئی نے ہمیشہ یہ موقف اختیار کیا ہے کہ حکومت کی طرف سے اجازت نہ دیے جانے کی وجہ سے کسی بھی مقام پرسیریز نہیں کھیل سکتے، بھارتی بورڈ نے تنازعات کمیٹی میں اپنی جوازتراشی کودرست ثابت کرنے کیلیے ایک نئی مہم شروع کرتے ہوئے ایک بار حکومت سے رجوع کرلیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger

 
Top