اوگی شہرمیں کسی سرکاری اراضی پرغیرقانونی قبضہ نہیں کیا،بلکہ محکمہ اوقاف کی تین مرلہ اراضی 33سال کی لیزپرلی ہے،جہاں گندگی کاڈھیرتھا،اس کی صفائی پرپانچ لاکھ روپے خرچ کرکے دکانیں بناؤں گا،لیزکے مطابق جب دکانیں تیارہونگی تواسکے کرایہ کاتعین بھی محکمہ اوقاف کرے گا،2016میں لیزکرایاہے،جس کے تین مرلہ خالی جگہ کاماہانہ کرایہ تین ہزارروپے ہے جب مارکیٹ اوردکانیں بنیں گی،تومزیدکرایہ محکمہ اوقاف کرے گا،تمام دستاویزات اے سی اوگی کوبھی فراہم کرچکاہوں،شریف شہری ہوں ،غیرقانونی قبضہ کاواویلاکرکے حقائق مسخ کرنے سے گریزکیاجائے ،ان باتوں کااظہاراوگی شہرمیں تین مرلہ سرکاری اراضی پرتعمیرات کرنے والے لیزاونرحاجی میرشادخان نے میڈیاسے گفتگومیں کیاانہوں نے کہاکہ لیزمیں نے خودحاصل کی ہے،اس میں نہ جماعت اسلامی ،نہ مسلم لیگ اورنہ ہی پی ٹی آئی کاکوئی کردارہے،اسکے لئے قانونی پراسس کیا،جسکے بعدمجھے لیزدیاگیا،شرائط معاہدے میں درج ہیں،انہوں نے کہاکہ حبیب بسی خیل،جمال علوی،راجہ بشیر،قاضی زاہداللہ شاہ،حافظ یونس،حاجی عبدالرزاق سے لیکردیگربلدیاتی نمائندوں ،ناظمین سے برادرانہ مراسمہیں،لیکن میری لیزسے کسی ناظم ممبرکاکوئی تعلق نہیں ہے،لیزمیرے نام پرہے،اس میں میرے ساتھ کوئی بھی پارٹنرنہیں ہے،انہوں نے کہاکہ میں پاکستان میں پہلاآدمی نہیں ہوں جس نے سرکاری اراضی لیزپرحاصل کی ہے،بلکہ لاتعدادلوگ ہیں جوقانونی تقاضے پورے کرکے لیزحاصل کرچکے ہیں،مگرمیری تین مرلہ کی لیزپرایساطوفان اٹھایاگیاکہ جیسے خدانخواستہ میں نے کوئی قبضہ کرلیاہو،انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک میں دن کے وقت شدیدگرمی کے سبب رات کومزدوروں کوکام کی ہدایت کی،اے سی اوگی نے جگہ کامعائنہ کیااورمجھے کام بندکرنے کاکہااورکہاکہ این اوسی بھی لائیں،تومیں نے بغیرکسی توقف کام بندکردیا،سامان قریبی گودام میں پڑاہے،انہوں نے کہاکہ این اوسی بھی اے سی کے حوالے کردوں گا،کوئی غلط کام نہیں کیا،لیزکی محکمہ مال نے پہلاجگہ کافردنمبردیا،بعدمیں جگہ کی نشاندہی بھی محکمہ مال نے کی،حالانکہ اسی جگہ پرسی اینڈڈبلیونے سرکاری جگہ پرچھ فٹ کشادہ نالہ بنایاہے،جوکئی میٹرلمباہے،یہ کسی کونظرنہیں آیا،مگرمیرے قانونی کام پراعتراضات اٹھائے جارہے ہیں،انہوں نے کہاکہ قانونی کام کیاہے ،تین مرلہ کاگندگی کاایک ڈھیرتھا،اس کوصاف کرنے پرپانچ لاکھ روپے خرچ کئے ہیں،ریکارڈاے سی کودیدیاہے،این اوسی بھی فراہم کردوں گا،جس سے اگرکسی کوشکوک وشبہات ہوں تووہ بھی ختم ہوجائیں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger

 
Top