جماعت اسلامی کے یوسی کروڑی سے ممبرتحصیل کونسل حافظ یونس نے چمیال کی بزرگ شخصیت اورسابق ممبرضلع کونسل لالہ قلندرخان کی وفات پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ مرحوم نے اپنی پوری زندگی عوام کی خدمت میں گزاری ،علاقہ تناول کی ترقی کیلئے گراں قدرخدمات انجام دیں،بحیثیت ممبرضلع کونسل دیہی ترقی کیلئے جوانقلابی اقدامات کئے ،وہ ہمیشہ یادرکھے جائیں گے،انکی وفات سے علاقہ جذبہ خدمت سے سرشارایک شفیق بزرگ سے محروم ہوگیاہے،ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیاکودئیے گئے اپنے بیان میں کیاانہوں نیلالہ قلندرخان کی وفات پرلواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اورپسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعاکی اورکہاکہ مرحوم کی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی اورانکی وفات سے پیداہونے والاخلامدتوں پرنہیں ہوسکے گاا نہوں نے کہ لالہ قلندرخان ایک باجرات ،جذبہ خدمت سے سرشارشفیق انسان تھے،جنہوں نے ساری زندگی عوام کی بے لوث خدمت میں گزاری،انکی وفات سے علاقہ کھن ایک شفیق بزرگ سے محروم ہوگیاہے،انکی خدمات کوکبھی فراموش نہیں کیاجاسکے گا۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger Facebook