ٹی ایم اواوگی سیدآفتاب اسلام شاہ نے میڈیاسے گفتگومیں کہاہے کہ رمضان المبارک ایک مقدس اوررحمتوں ،برکتوں والامہینہ ہے اور ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ اس کے تقدس کا احترام کرتے ہوئے دوسروں کیلئے آسانیاں پیدا کریں تحصیل اوگی،دربند کے جملہ بازاروں گراں فروشی ،ناجائز منافع خوری اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت کو ناقابل برداشت ہے، جوبھی سرکاری نرخنامہ سے روگردانی کرے گا تووہ سیدھاجیل جائیگا رمضان المبارک ایک مقدس مہینہ ہے ،جو ہمیں ایثار ،قربانی اور ہمدردی ،بھائی چارے ،تقویٰ کا درس دیتا ہے ،ہماری تمام تاجروں دردمندانہ اپیل ہے کہ رمضان المبارک کی برکتیں اوررحمتیں سمیٹنے کیلئے اسلام کے وضع کردہ اصولوں کے مطابق کاروبارکریں،گراں فروشی ،غیرمعیاری ،مضرصحت اشیاء کی فروخت سے اجتناب کیاجائے،جونرخ حکومت نے مقررکئے ہیں انکی مکمل پاسداری کی جائے جولوگ رمضان المبارک جیسے مقدس مہینے میں تجارت کی آڑ میں لالچ ،حرس کرکے اپنے ہی روزہ دار بھائیوں کا خون نچوڑتے ہیں ،وہ کسی رعایت کے بھی مسحق نہیں ہیں ،ایسے لوگوں کو خدا کا خوف کرتے ہوئے خود ہی انصاف کے تقاضے پورے کرنے چاہیءں،وگرنہ قانون جب حرکت میں آئے گا تو ذیادتی کرنے والے والوں کو پھر خمیازہ بھگتنا پڑے گا،ا نہو ں نے کہاکہ ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ اس کے تقدس کا احترام کرتے ہوئے دوسروں کیلئے آسانیاں پیدا کریں انہوں نے کہاکہ سرکاری نرخ نامہ سے ہٹ کر جو کوئی بھی دوکاندار کسی بھی اشیائے خوردو نوش کے زائد دام وصول کرے گااور غیر معیاری چیزیں فروخت ہونگی تو ایسے لوگ کسی رعایت کی توقع نہ رکھیں ،گراں فروشی اورغیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والے سیدھے جیل جائیں گے ،
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger Facebook