تھانہ اوگی کے گاؤں تڑوائی میں دوفریقین میں تصادم کیس کاصدرایوان تجارت اوگی اورPK33سے امیدوارصوبائی اسمبلی
سربلندخان کی کاوشوں سے راضی نامہ کرلیاگیا،فریقین ایکدوسرے سے بغلگیرہوگئے اورآئندہ بھائیوں کی طرح پرامن رہنے کاعہدکرلیا،تفصیلات کے مطابق گاؤں تڑوائی میں فریق اول قریش ،گل رنگزیب ،خان زیب اورفریق دوئم خان بشر،ظاہراللہ کے درمیان چندروزقبل معمولی تنازعہ پرتصادم ہواجس میں تین افرادشدیدزخمی ہوئے ،پولیس نے مقدمہ درج کیا،کئی افرادگرفتارہوکرجیل گئے باقی عبوری ضمانت پرہیں،فریقین میں اسوقت بھی تصادم کے خطرات منڈلاتے رہے ہیں،تاہم صدرایوان تجارت اوگی اورPK33سے امیدوارصوبائی اسمبلی سربلندخان کی زیرقیادت عمائدین فریقین میں راضی نامہ کیلئے متحرک ہوئے اورانکی کوششوں کے نتیجے میں گزشتہ روزجرگہ منعقدہواجسمیں فریقین نے غیرمشروط راضی نامہ کرکے کیسزوآپس لینے کاعہدکرلیااورآئندہ بھائیوں کی طرح ہرامن رہنے کابھی عزم ظاہرکردیا،علاقہ کے لوگوں نے راضی نامہ پرخوشی اورمسرت کااظہارکیااوسربلندخان دیگررجرگہ مشران کواس پرخراج تحسین پیش کیاانہوں نے کہاکہ دوخاندانوں کے درمیان صلح بہت بڑے اجروثواب کاکام ہے،جن افرادنے بھی اس تصادم تنازعہ کاخاتمہ اوردونوں خاندانوں کوراضی نامہ پرمتفق کیاہے وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں،یہ لوگ دنیاوآخرت دونوں میں سرخروہونگے۔

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger

 
Top