بانڈی شنگلی کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی
یوسی بانڈی شنگلی کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی،ناظم ویلج کونسل سردارعبدالصادق نے اپنی برادری اورجنبہ سمیت PK33سے امیدوارصوبائی اسمبلی سفیرتنولی کی حمایت کااعلان کردیا،اس سلسلے میں گزشتہ روزایک تقریب کاانعقادکیاگیاجس میں سفیرتنولی سابق ممبرتحصیل کونسل محمدسلیم ،چیرمین روشن زما ن تنولی ،بختیارتنولی نے بھی شرکت کی،اس موقع پرسردارعبدالصادق نے سفیرتنولی کے قافلے میں شامل ہونے کااعلان کیا،سفیرتنولی نے کہاکہ ہم الیکشن جیتنے کیلئے لڑرہے ہیں،عوام اگرورتناول دونوں علاقوں میں ہمارے ساتھ ہیں،انشاء اللہ عوامی طاقت سے فتح ہماری ہوگی،،انہوں نے کہاکہ اگرورتناول لازم وملزوم ہیں،علاقہ تناول کی طرح اگرورمیں جس طرح لوگ ہماری پذیرائی اورعزت افزائی کررہے ہیں،میرے پاس الفاظ نہیں کہ میں انکاشکریہ اداکروں،ایسے قدردان لوگوں کیلئے ہماراخون بھی حاضرہوگا۔

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger Facebook