اے سی اوگی،ٹی ایم او،ڈی ایس پی کی زیرقیادت ٹی ایم اے اورپولیس نے
اوگی بازارمیں مشترکہ گرینڈآپریشن میں سڑکوں پرقابض درجنوں ریڑھیاں،پھٹے،تھڑے اورتجاوزارت کی زدمیں آنے والادیگرسامان قبضہ میں لے لیاگیا،انتظامیہ کے ایکشن سے قبل کئی ریڑھیوں والے قبل ازوقت اطلاع پربچ نکلنے میں بھی کامیاب ہوگئے،تفصیلات کے مطابق اے سی شبیرخان نے ڈی ایس پی بشیرخان،ٹی ایم اوسیدآفتاب الاسلام شاہ ،تحصیلدارفرازقریشی کے ہمراہ ٹی ایم اے سٹاف اورپولیس نفری کے ساتھ اوگی بازارمیں گرینڈآپریشن کیا،سڑکوں پرقبضہ میں دودرجن سے زائدریڑھیاں قبضے میں لیکرتھڑے پھٹے بھی اکھاڑدئیے،سڑکوں پرپڑے سلنڈر،جنرینٹرزاوردیگرسامان بھی ٹریکٹرڈالی میں ڈال کرTMAگودام پہنچادیا،اے سی نے تمام تاجروں اورریڑھی بانوں کوخبردارکیاکہ سڑکوں پرتجاوزسے گریزکریں،رمضان المبارک کی آمدآمدہے ،لوگوں کیلئے آسانیاں پیداکی جائیں،سڑکیں کھلی رہنے دی جائیں،تاکہ ٹریفک میں بھی خلل نہ ہواورراہگیروں کوبھی مشکلات کاسامنانہ کرناپڑے ،ا نہوں نے کہاکہ جوکوئی بھی سڑکیں بلاک کرے گاتواسکے خلاف سخت ایکشن لیاجائیگا۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger Facebook