تحصیل کونسل اوگی نے اپنے اہم اجلاس میں ترقیاتی سکیمیں ادھوری چھوڑنے والے ٹھیکیداروں کوبلیک لسٹ کرکے آئندہ ٹھیکے نہ دینے کافیصلہ کرلیااورمض
ان المبار ک میں مصنوعی مہنگائی،غیرمعیاری اشیاء کی فروخت کے تدارک ،شہرمیں ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے ،ریڑھیوں کے مسئلہ کے حل اورپرائس کنٹرول کیلئے موثراقدامات کااعلان کردیا،اس سلسلے میں تحصیل کونسل اوگی کااجلاس زیرصدارت نائب ناظم قاضی زاہداللہ شاہ منعقدہواجس سے تحصیل ناظم راجہ بشیر ،جمال علوی ،حافظ یونس،منیر تنولی ،حبیب بسی خیل اور دیگر نے بھی خطاب کیا ،اجلاس سے خطاب میں ممبران نے کہاکہ ہمارے اب بھی بہت سارے منصوبوں شروع یا مکمل نہیں ہوئے ،تحصیل ناظم راجہ بشیر نے کہاکہ جن ٹھیکیداروں نے ٹھیکہ اور کام لئے اور ابھی تک منصوبے مکمل نہیں ان کو بلیک لسٹ کرکے آئندہ ان کو ٹینڈر میں حصہ نہ دینے کا کیلئے ہدایت کردی اور کہ جن ٹھیکیداروں نے معیار ،پیمائش میں کمی کوتائی کی ہے ہم انٹی کرپشن اور دیگر تحقیقاتی ادروں سے ان ٹھیکیداروں کے خلاف کاروائی کیلئے کرائیں گے ،سرکاری فنڈکوکسی صورت ضائع نہیں ہونے دیاجائیگا،انہوں نے ایک باروضاحت کرتے ہوئے کہاکہ TMAاوگی میں بھرتیاں قواعدکے مطابق ہوئی ہیں،تحصیل سے باہرکاکوئی فردبھی بھرتی نہیں ہوا، بھرتی افرادکے نام بھی سب کے سامنے ہیں،کونسل اراکین نے رمضان المبارک میں قصاب خانوں میں گوشت کی موجودگی ہرقیمت پریقینی بنانے کابھی مطالبہ کیااورکہاکہ قیمے پرپابندی بھی مسئلے کاحل نہیں،انتظامیہ صاف ستھراقیمہ کی فروخت کی اجازت دے،انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک بابرکت مہینہ ہے،اس ماہ مبارکہ میں کسی کوگراں فروشی ،غیرمعیاری اشیاء کی فروخت کی اجازت نہیں دی جائیگی،جوروزہ دارو ں کولوٹنے کی کوشش کرے گااسکے خلاف قانون کے مطابق ایکشن ہوگا،کونسل نے جنگلی حیات پرندوں کے شکارکی آڑمیں نسل کشی روکنے کیلئے شکارپرپابندی لگانے کی قراردادبھی اتفاق رائے سے منظورکرلی۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger Facebook