چیرمین ڈیڈ ک کمیٹی مانسہرہ وجیہہ الزمان خان ایم پی اے نے کہاہے کہ علاقہ
کھبل سمیت حلقے میں ترقیاتی کام میں نے کئے ہیں یاکیپٹن صفدرنے کئے ہیں،کھبل میں بوائز ہائی سکول ،مختلف دیہات میں گرلز،بوائزپرائمری سکولزدیگرترقیاتی کاموں کوخداکے فضل سے عملی جامہ پہنادیاہے،آج گرلزمڈل سکول کابھی افتتاح کردیاہے،خداوندتعالی نے آئندہ موقع دیاتوانشاء اللہ یہاں گرلزہائی سکول بھی بناکردکھاوں گا، ان خیالات کااظہارانہوں نے ایک کروڑروپے فنڈسے کھبل میں لنک روڈگلی بنگلہ،لنک روڈگلی تامحلہ ملک افضل چم،لنک روڈپتاریہ تاکنڈٖرشریف اورایک کروڑروپے کے گرلزمڈل سکول کھبل کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیاجس سے ناظم کھبل حق نواز،ناظم چلندریاں پرورخان،نائب ناظم چھجڑسیدان ملک نذیر،وحیدخان،حاجی خلیل الرحمن ،محمدریاض نے بھی خطاب کیا،وجیہہ الزمان خان نے کہاکہ میں نے ہمیشہ صاف ستھری سیاست کی ہے،آپ کے حقوق کیلئے کسی قربانی سے بھی دریغ نہیں کیا،اب حلقہ ہی بدل گیا ہے اور نیا حلقہ لگ گیا ،یہ میری خوش قسمتی ہے کہ ہمارے پرانے حلقہ کے لوگ بھی یاد کر رہے ہیں اور جو نیا حلقہ لگا ہے وہ بھی خوشہیں ،میں 22سالوں سے نمائندگی اپنی قوم کی کر رہا ہوں ،گزشتہ الیکشن میں بھی آپ لوگوں سے کہا تھا کہ مجھے ووٹ نہ دو لیکن کیپٹن صفدر کو ووٹ دو ،مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ کیپٹن صفدر نے بھی اپنے ووٹ کا حق ادا کردیا ہے،کیونکہ پورے حلقہ بلکہ ضلع مانسہرہ میں کیپٹن صفدرنے کام کئے ہیں یا میں نے ترقیاتی کام کیئے ہیں اور ہماری دعا ہے کہ جن معاملات میں ہمارا بھائی کیپٹن صفدر پھنسا ہوا ہے اللہ تعالی اس کو سرخرو کرے ،کیونکہ وہ یہاں کے لوگوں کی خدمت کررہے ،پارٹیاں اپنا کام کریں گی جو بھی ہماری عوام کی خدمت کرے گا ہم اس کے ساتھ اخلاص کے ساتھ چلیں گے ،وجیہہ الزمان خان نے کہاکہ بعض لوگوں نے میری ساکھ خراب کرنے کی ناکام کوشش کی لیکن اللہ تعالی نے مجھے سروخرو کیا،سازشیوں کو پہلے بھی مایوسی ہوئی ،آئندہ بھی رسواہونگے ،انہوں نے کہاکہ میں جس پارٹی میں بھی رہوں،آپ حقوق کے کوئی سمجھوتا نہیں کروں گا، ہم امن محبت کے پیغام کیساتھ تعصب سے پاک سیاست کر رہے ہیں ،ہم ایک قوم ہیں اور ہمیں کوئی تقسیم نہیں کر سکتا،
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger Facebook