عراق میں پاکستانی سفارت خانے میں تعینات کمیونٹی ویلفیئر اتاشی وقاص احمد لانگاہ نے اس بارے میں ڈائریکٹر جنرل پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو خط لکھا ہے کہ عراقی پولیس نے نسوار رکھنے والے کئی پاکستانیوں کو منشیات رکھنے اور استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
مقامی میڈیا میں پاکستانیوں کی منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتاری کی خبریں پاکستان کا تاثر خراب کرتی ہیں۔ ویلفیئر اتاشی نے اپنے خط میں تجویز دی ہے کہ عراق آنے والے پاکستانیوں کے لیے پاکستانی ایئرپورٹس پر ‘‘نسوار عراق میں ممنوع ہے’’ کی اطلاع آویزاں کی جائے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عراق میں نسوار ممنوع ہونے کے بارے میں ہدایات جلد تمام ایئر پورٹس پر آویزاں کر دی جائیں گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger Facebook