وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کے درمیان نگراں وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے حوالے سے اہم ملاقات ہوئی جس میں ناصرسعید کھوسہ کے نام پر اتفاق کرلیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور قائد حزب اختلاف محمود الرشید نے نگراں وزیراعلیٰ ناصر کھوسہ کی نامزدگی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ نامزدگی کے لیے دونوں رہنماؤں کے درمیان پرسوں ملاقات ہوئی تھی جس میں کئی دیگر ناموں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا لیکن ناصرسعید کھوسہ کے نام پر اتفاق کیا گیا جب کہ دونوں رہنماؤں نے ناصر کھوسہ کے لیے نیک خوانشات کا اظہار کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger Facebook