بھارتی انتخابی نتائج میں نیشنل ڈیمو کریٹک الائنس کی برتری,مودی وزیر اعظم بنیں گے
ممبئی
(دنیا نیوز) بھارت میں انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق بی جے پی کی
زیر قیادت بننے والے اتحاد نیشنل ڈیمو کریٹک الائنس کو کانگریس اور دوسری
جماعتوں پر واضح برتری حاصل ہے۔
بی جے پی 251 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ اتحادی
جماعتوں کی نشستیں ملا کر یہ تعداد 291 تک جا پہنچی ہے ، دوسری جانب
کانگریس اب تک صرف 62 نشستیں حاصل کر سکی ہے۔لوک سبھا کی 543 نشستوں کے لئے
نو مراحل میں ہونے والے انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے ۔
ابتدائی نتائج میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کی زیر قیادت بنے والے اتحاد
نیشنل ڈیمو کریٹک الائنس کو کانگریس اور اس کی اتحادی جماعتوں پر واضح
برتری حاصل ہے ۔ ریاست گجرات میں بی جے پی نے کانگریس کا مکمل صفایا کر دیا
اور تمام چھبیس نشستیں اپنے نام کر لی ہیں۔امیٹھی کے حلقے سے کانگریس کے
رہنما راہول گاندھی کے مقابلے میں بی جے پی کی سمرتی ایرانی کو معمولی
برتری حاصل ہے۔کسی بھی جماعت کو حکومت قائم کرنے کے لئے 543 میں سے 272
نشستوں کی ضرورت ہے ادھر عام آدمی پارٹی انتخابات میں بری طرح ناکام نظر
آ رہی ہے۔عام آدمی پارٹی اب تک صرف 5 نشستیں حاصل کر سکی ہے ۔ ابتدائی
نتائج میں بی جے پی کی واضح کامیابی کے آثار نظر آنے کے بعد بھارت بھر
میں جماعت کے کارکنوں نے جشن منانا شروع کر دیا ہے۔ابھی تک کے نتائج کے
مطابق بی جے پی نے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا مینڈیٹ حاصل کر لیا ہے۔بی جے پی
کی اکثریت کے بعد بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں بھی زبردست تیزی دیکھنے میں آ
رہی ہے ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات میں 66.38 فیصد لوگوں نے حق رائے
دہی استعمال کیا
ایک تبصرہ شائع کریں Blogger Facebook