جیو کے توہین آمیز پروگرام کیخلاف ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری

ملک
بھر میں جیو کے توہین آمیز پروگرام کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
گوجرانوالہ میں وکلاء اور فیصل آباد میں طلباء و طالبات سراپا احتجاج بن
گئے۔ ملتان میں مختلف تنظیموں نے مظاہرے کئے۔
لاہور: (ویب ڈیسک،دنیا نیوز) جیو ٹی وی پر توہین آمیز
پروگرام کے بعد ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ دن بھر جاری رہا۔ گوجرانوالہ
میں وکلاء نے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
کیا۔ جعفریہ الائنس کے زیر اہتمام شیرانوالہ باغ سے احتجاجی ریلی بھی نکالی
گئی جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ فیصل آباد میں جی سی
یونیورسٹی کے طلباء وطالبات نے جھنگ روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا۔ مظاہرین کا
کہنا تھا کہ توہین آمیز پروگرام سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے۔ سنی
اتحاد کونسل نے بھی جامع مسجد جھنگ بازار سے ریلی نکالی۔ شرکاء نے نعرے
بازی بھی کی۔ جھنگ میں بھی جیو کے توہین آمیز پروگرام کے خلاف ریلی نکالی
گئی شرکاء نے شدید نعرے بازی بھی کی۔ شیخوپورہ میں انجمن تاجران نے ریلی
نکالی شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ذمہ داروں کیخلاف
کارروائی کے مطالبات درج تھے۔ ملتان میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، ایم
کیو ایم، تحریک انصاف اور دیگر تنظیموں کی جانب سے مظاہرے کئے گئے۔ مظاہرین
کا کہنا تھا کہ توہین آمیز پروگرام سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی۔ ملتان
میں وکلاء نے عدالتی بائیکاٹ بھی کیا۔ پشاور میں تحریک اتحاد اہلسنت
والجماعت کی جانب سے پریس کلب کے باہر احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے توہین
آمیز پروگرام نشر کرنے پر جیو ٹی وی کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ امامیہ
سٹوڈنٹس فیڈریشن اور تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے بھی مظاہرے کئے
ایک تبصرہ شائع کریں Blogger Facebook