ڈالر 99روپے نہیں بڑھنے دینگے مہنگائی میں اضافے کی شرح پر قابو پا لیا وزیر خزانہ

پاکستان اب دیوالیہ نہیں ہوگا، سالانہ 41ارب 97کروڑ کی بچت ،2سال میں جی ڈی پی کی شرح 6فیصد تک لے جائینگے چار سال میں90لاکھ روزگار کے مواقع پیدا ہونگے، عمران خان کو سیاسی یتیم مس گائیڈ کررہے ہیں ، قومی اسمبلی میں بیان اسلام آباد(دنیا نیوز، نمائندہ دنیا )وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مہنگائی میں اضافے کی شرح پر قابو پالیا ہے، پاکستان اب دیوالیہ نہیں ہوگا، حکومتی پالیسیوں کے باعث ڈالر کی قیمت کم اور روپے کی قدر مستحکم ہورہی ہے،آئندہ دو سال میں جی ڈی پی کی شرح 6فیصد تک لے جائیں گے، گزشتہ دس ماہ میں 1445ارب روپے ٹیکس کی مد میں حاصل کیے، برآمدات بھی 19.11ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں،اسٹیٹ بینک میں زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں، کمرشل بینکوں کا تجارتی حجم جولائی تک 15 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا،تھری جی اور فور جی کی نیلامی کرکے 120 ارب روپے کا ریونیو حاصل کیا،ٹیکنالوجی کی بدولت 9 لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا،اس مد میں 11 ارب روپے ٹیکس وصولی ہوئی ،سابق ڈکٹیٹر کے دور کے قرضے بھی واپس کر دیے ہیں ،عمران خان کو سیاسی یتیم مس گائیڈ کررہے ہیں یہ لوگ سینیٹ کا ٹکٹ نہ ملنے پر نواز شریف سے مایوس ہوکر تحریک انصاف کی آغوش میں جا بیٹھے، حکومت سالانہ 41 ارب 97 کروڑ کی بچت کررہی ہے، 380 ارب کے زرعی قرضے دیں گے، اسٹیٹ بینک کو آپریٹو سینٹر اور وفاقی ادارہ شماریات کو نجی تحویل میں دینے کا ارادہ ہے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیرخزانہ نے ایوان کو بتایا کہ تجارتی خسارہ 13.93 ارب ڈالر ہے جبکہ گزشتہ اسی عرصے میں 14.74 ارب ڈالر تھا،حکومت نے مطلوبہ اہداف حاصل کرلئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان میں 36 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ علاوہ ازیں امن وامان پر بحث کے دوران امیر اﷲمروت نے کراچی میں وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں تحریک انصاف کی قیادت اور اس کے کراچی سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو نہ بلانے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں سیاسی جماعتوں کے مسلح ونگ ختم کئے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا، کراچی میں سمندر کے راستے اسلحہ منگوا کر خفیہ ڈپو بنائے گئے وہ کون پکڑے گا، ایئر بلیو اور اتفاق فاؤنڈری منافع میں،پی آئی اے اورا سٹیل ملز نقصان میں چل رہی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger

 
Top