تیسرے روز بھی جیو کیخلاف شہر شہر احتجاجی ریلیاں، فوری کارروائی کا مطالبہ

لاہور(دنیا نیوز)جیو کے گستاخانہ پروگرام کے خلاف عوامی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ، تیسرے روز بھی شہر شہر ریلیاں نکالی گئیں ، مظاہرین نے حکومت سے جیو کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ گستاخانہ پروگرام کے خلاف رحیم یارخان میں جماعت الدعوة کے کارکن سڑکوں پر آ گئے اور پریس کلب کے باہر احتجاج کیا ۔ عارف والہ میں انجمن تاجران نے جیو کے خلاف ریلی نکالی ۔ چاغی میں اہل سنت والجماعت کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، کارکنوں نے جیو انتظامیہ کے خلاف ریلی نکالی ۔ میانوالی میں بھی اہل سنت والجماعت کے کارکنوں نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا ۔ توہین آمیز پروگرام کے خلاف رینالہ خورد میں سنی تحریک نے ریلی نکالی ۔ حویلی لکھا میں وکلا ، سول سوسائٹی اور مذہبی تنظیموں نے جیو کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی ۔عبدالحکیم میں انجمن غلامان مصطفی نے توہین آمیز پروگرام کے خلاف ریلی نکالی ۔ بچیکی میں مذہبی تنظیموں کی جانب سے جیو کے خلاف مظاہرہ کیا گیا ۔ محراب پور میں مذہبی جماعتوں کی احتجاجی ریلی میں جیو گروپ کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا اور کندیاں میں توہین آمیز پروگرام کیخلاف مذہبی تنظیموں اور انجمن تاجران نے ریلی نکالی ۔ مظاہرین نے حکومت سے جیو کی نشریات بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger

 
Top