آزاد کشمیر کے وزیر اعظم نے جیو کی نشریات بند کرا دیں
حکومت
پاکستان سے بھی اہل بیت کی شان میں گستاخی پر سخت کارروائی کا مطالبہ
وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے جیو ٹی وی کی گستاخانہ نشریات
کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آزاد کشمیر میں جیو چینل کی نشریات بند
کرا دیں۔
مظفر آباد(آئی این پی) ترجمان وزیر اعظم کی جانب سے
جاری بیان میں کہا گیاہے کہ وزیر اعظم نے آزا دکشمیر میں جیو کی نشریات کو
بند کرا دیا ہے اور حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ اہل بیت کی شان
میں گستاخی کرنے والے اس چینل کو بند کر کے اس کے خلاف سخت سے سخت
کارروائی کی جائے۔ وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید نے جیو کی مذمت کرتے ہوئے
کہا ہے کہ چینل انتظامیہ سمیت پروگرام ’’آن ائر‘‘ کرنے والی پوری ٹیم اہل
بیت کی گستاخی میں برابر کی شریک ہے جس کی مذمت کرتے ہیں جبکہ جیو کو اپنے
کیے کی سزا مل رہی ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں Blogger Facebook