بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شیروف نے چار سال کا چیتا گود لے لیا
اداکار نے اسکا نام جان رکھا ہے ، چیتوں کے تحفظ کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں، ٹائیگر
ممبئی (اے پی پی)بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شیروف نے چیتا
پال لیا۔ اداکار نے قانونی طور پر چیتا گود لیا ہے جو چار سال کا ہے ، یہ
چیتا ناگ پور کی نسل میں سے ہے ، انہوں نے اس کا نام’’جان‘‘ رکھا ہے ۔ اس
حوالے سے تائیگر کا کہنا ہے کہ وہ چیتے کی طاقت ، پھرتی اور چالاکی سے بے
حد متاثر ہیں یہ نایاب اور بے خوف جانور ہے ، اس لئے انہیں یہ جانور بے حد
پسند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے بھارت میں اس نایاب جانور کی شرح میں
کمی واقع ہو رہی ہے جو کہ افسوسناک بات ہے ۔وہ چیتے کے تحفظ میں اپنا
کردار ادا کرنا چاہتے ہیں تبھی انہوں نے یہ اقدام اٹھایا ہے ۔ٹائیگر شیروف
کی پہلی فلم ہیرو پنتی جلد ہی سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
ٹائیگر شیروف معروف بھارتی اداکار جیکی شیروف کے صاحبزادے ہیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں Blogger Facebook