جیو اور جنگ گروپ کے رپورٹرز کی کیبل آپریٹرز ارکان سے بدتمیزی
جیو اور جنگ گروپ کے رپورٹرز کی کیبل آپریٹرز کی پریس کانفرنس رکوانے کی کوشش، ایسوسی ایشن کے ارکان سے بدتمیزی کی گئی۔
کراچی: (دنیا نیوز) کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین
خالد آرائیں کیبل آپریٹرز اراکین کے ہمراہ حالیہ صورتحال پر پریس کانفرنس
کر رہے تھے کہ اچانک جیو اور جنگ گروپ کے رپورٹرز کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن
کے اراکین کے ساتھ الجھ پڑے اور پریس کانفرنس رکوا دی تاہم کیبل آپریٹرز
ایسوسی ایشن نے پریس کانفرنس ملتوی کر دی ۔ پریس کلب سے باہر میڈیا سے
گفتگو کرتے ہوئے کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین خالد آرائیں کہا کیبل
آپریٹرز کو پریس کانفرنس سے روکنا زیادتی ہے، میر شکیل الرحمن نے ہماری
پریس کانفرنس ختم کرنے کا حکم دیا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا جیو نے کھلم کھلا
غنڈہ گردی کی کیونکہ جیو اور جنگ گروپ کے رپورٹرز نے ہمیں دھمکیاں دیں۔
خالد آرائیں نے کہا 3 گھنٹے بعد دوبارہ پریس کانفرنس کر کے اپنا موقف بیان
کریں گے۔ اس سے قبل جیو پر گستاخانہ پروگرام نشر کرنے کے خلاف ملک بھر میں
مختلف دینی و مذہبی جماعتوں نے احتجاج کیا اور جلوس اور ریلیاں نکالیں۔
گزشتہ روز پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیڑی اتھارٹی نے توہین آمیز
پروگرام نشر کرنے پر جیو کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ جیو کے خلاف 5 ہزار سے
زاہد شکایات موصول ہوئیں اور پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیڑی اتھارٹی نے
فوری وضاحت طلب کر لی گئی۔ واضح رہے جیو ٹی وی کے اینٹرٹینمنٹ چینل کے
مارننگ شو میں گزشتہ روز اداکارہ وینا ملک اور ان کے شوہر اسد خٹک کی شادی
کی تقریب کی عکس بندی کی گئی۔ اس دوران چلائی گئی قوالی کے بول اس حد تک
شان صحابہ کے خلاف تھے کہ کوئی بھی مسلمان اس کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔
ایک تبصرہ شائع کریں Blogger Facebook