لندن کے تاریخی میدان لارڈز میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف انگلینڈ ٹاس جیت کر بیٹنگ کررہا ہے۔ انگلینڈ کی جانب سے ایلسٹر کک اور مارک اسٹون مین نے اننگ کا آغاز کیا، محمد عباس نے 12 کے مجموعی اسکور پر اسٹون مین کو ٹھکانے لگادیا۔ 33 کے اسکور پر جوئے روٹ کو حسن علی نے آؤٹ کیا۔ 43 کے مجموعی اسکور پر حسن علی نے ڈیوڈ ملان کو بھی پویلین کی راہ دکھادی۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون میں اظہر علی، امام الحق، حارث سہیل، اسد شفیق ، بابر اعظم، سرفراز احمد (کپتان)، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، حسن علی اور محمد عباس شامل ہیں۔ فخر زمان، سمیع اسلم، عثمان صلاح الدین، سعد علی اور راحت علی ایمرجنسی فیلڈرز ہوں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger

 
Top