سلیمانی ویلفیر ہیر ڈریسر ز ایسوسی ایشن تحصیل اوگی نے 45سے زائد غریب ،بیواؤں میں رمضان پیکج کا سامان تقسیم کر دیا،اس سلسلے میں گزشتہ روز ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں صدرایوان تجارت اوگی سربلندخان نے بھی خصوصی طورپرشرکت کی ،تقریب سلیمانی ویلفیئر ہیر دریسرز تحصیل اوگی کے صدر سجاداصغر ، جنرل سیکرٹری الطاف،اسراراحمد،محمدارشد،غلام حسین،وحیدالرحمن، اشفاق احمداوردیگرنے45سے زائد غریب ،بیواؤں میں رمضان پیکج کا سامان تقسیم کیا،ایوان تجارت اوگی کے صدرسربلندخان نے سلیمانی ہیر ڈریسرز اوگی کے ایثار کے جذبے کو سراہا اور اس کاوش پر منتظمین کو مبارکباد پیش کیا اور کہاکہ انہوں نے گزشتہ سال بھی غریبوں میں رمضان پیکج کے تحت سامان تقسیم کیا تھا اور اس سال پہلے سے بھی ہرسال غرباء ،بیواؤں میں رمضان پیکج کے تحت سامان تقسیم کر رہے ہیں ان کا جذبہ دیگر تنظیموں کے لئے قابل تقلید ہے ،انہیں چاہیے کہ وہ بھی ان کی پیروی کریں ،تاکہ رمضان المبارک میں ذیادہ سے ذیادہ غریب نادارلوگ مستفیدہوسکیں۔
ہوم
»
Oghi
» سلیمانی ویلفیر ہیر ڈریسر ز ایسوسی ایشن تحصیل اوگی نے 45سے زائد غریب ،بیواؤں میں رمضان پیکج کا سامان تقسیم کر دیا،
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

بہت ہی اچھا اقدام ہے
جواب دیںحذف کریں