چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈجاوید اقبال کا کہنا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ پوری قوم کی آواز ہے اور نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے اپنی تمام توانائیاں استعمال کررہا ہے۔

 نیب ہیڈ کوارٹرز میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیئرمین  نیب نے  آپریشن ڈویژن اور پراسکیوشن ڈویثرن کو ہدایت کی کہ نیب آرڈیننس قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے تمام شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائریاں اور انوسٹی گیشن کو میرٹ ، شفافیت ، شواہد اور پہلے سے طے شدہ  طریقہ کارکے مطابق دس  ماہ کے مقرر کردہ وقت کے اندر مکمل کریں اور اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اجلاس میں انہوں نے مختلف احتساب عدالتوں میں بارہ سو سے زائد  بدعنوانی کے ریفرنسزکی بھی مؤثر پیروی کی ہدایت کی تاکہ بدعنوان عناصر کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جا سکے اور قوم کے اربوں روپے مبینہ طور پر بدعنوان عناصر سے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائے جا سکیں۔



ایک تبصرہ شائع کریں Blogger

 
Top