یوسی درہ شنائیہ کے گاؤں درہ کے رہائشی کانوجوان کو کراچی میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پرفائرنگ کرکے قتل کردیا،مقتول کوآبائی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا، تفصیلات کے مطابق یوسی درہ شنائیہ کے گاؤں کارہائشی نوجوان ثاقب جوکہ بسلسلہ روزگارکراچی میں مقیم تھا،گزشتہ روزاپنے گھرجارہاتھاکہ راستے میں مسلح ڈاکوؤں نے روک لیااورلوٹنے کی کوشش کی مزاحمت پرڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے نوجوان کوقتل کردیا،مقتول کی میت گازتہ روزیہاں آبائی گاؤں درہ کے قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا،نمازجنازہ میں سیاسی وسماجی شخصیات بلدیاتی ممبران اورعلاقہ بھرکے لوگوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger

 
Top