سابق صوبائی وزیرحاجی ابرارحسین تنولی نے کہاہے کہ کچھ لوگ کیپٹن صفدرسے ڈرکی وجہ سے حلقہ چھوڑکربھاگ گئے ہیں، بعض نے شکست کے خوف سے کانوں کوہاتھ لگاکرہتھیارڈال دئیے ہیں جبکہ چندعناصر کیپٹن صفدرکی نااہلی کاسوچ سوچ کردن رات اپنی کامیابی کے خیالی پلاؤپکارہے ہیں ،لیکن میں نے NA14سے قومی جبکہPK32سے صوبائی الیکشن لڑنے کاجوفیصلہ کیاہے،اس پرقائم ہوں،مقابلے میں جوآیا،دیکھاجائیگا،پانچ سال اپنے صوبائی حلقے میں ریکارڈترقیاتی کام کرکے دکھائے ہیں،PK33سے میرابیٹاسفیرتنولی بھی امیدوارہے،انشاء اللہ کارکردگی کی بنیادپرفتح ہماری ہوگی،میڈیاسے خصوصی گفتگومیں انہوں نے کہاکہ نئی حلقوں بندیوں میں یوسی بحالی،لساں ٹھکرال ،جلو،قانون سرکل بھیرکنڈبھی PK32کاحصہ بن گئے ہیں،جبکہ دربندسے لیکرشیرگڑھ تک کی چھ یونین کونسلیں اوگی سے ملاکرنیاحلقہ PK33بن گیاہے جہاں سے اس حلقہ کے لوگوں کی خواہش پرمیرابیٹاسفیرتنولی امیدوارہے،وہاں تین یونین کونسلوں پردربندتحصیل میں نے بنائی،حلقہ میں اربوں روپے کے کام کئے جبکہ PK32سے میں خودالیکشن لڑوں گا،این اے 14سے قومی کاالیکشن بھی لڑوں گا،جس کے لئے صلاح مشورے شروع ہیں،میں ان لوگوں میں سے ہرگزنہیں کہ کسی کے نااہلی کے خواب دیکھ کراس میں اپنے لئے کامیابی ڈھونڈوں،بلکہ میرے نزدیک کیپٹن صفدرنے اگرکام کئے ہیں،تووہ ملک کے وزیراعظم کادامادتھا،جبکہ میں نے بھی صرف ایک صوبائی ممبرکی حیثیت سے خداکے فضل سے بڑھ چڑھ کرریکارڈترقیاتی کام کرائے ہیں، جولوگوں کوگراؤنڈپرنظرآرہے ہیں انہوں نے کہاکہ ماضی میں تناول میں سرکاری ملازمین کوسابق نمائندوں نے ذاتی نوکر سمجھ مرضی سے ووٹ استعمال پر انکے لئے طرح طرح کے مسائل پیداکئے جاتے رہے اورسیاسی انتقام کانشانہ بنایاگیا،میں نے الیکشن جیتنے کے بعدتناول سے انتقام،کرپشن کمیشن کی سیاست کوہمیشہ کیلئے دفن کیاہے،ہم جرات کی سیاست کرنے والے ہیں، حلقے جیسے بھی ہوں، اپنے لوگوں کاکسی قیمت پر ساتھ نہیں چھوڑوں گا ،پی کے 32سے بھی الیکشن لڑیں گے اور پی کے 33سے بھی میدان میں آئیں گے،جبکہ این اے 14سے قومی سیٹ پربھی مقابلہ کیاجائیگاتینوں سیٹوں پرانشاء اللہ فتح ہماری ہوگی،
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger Facebook