تحصیل نائب ناظم اوگی قاضی زاہداللہ شاہ نے ٹی ایم اے اوگی میں ترقیاتی سکیموں میں مبینہ طورپر بڑے پیمانے پربے قاعدگیوں ،لاکھوں روپے کی نامکمل سکیموں پرایڈوانس ادائیگیوں پرشدیداحتجاج کرتے ہوئے خبردارکیاہے کہ اگرسیکرٹری بلدیات نے تحقیقات کیلئے بااختیارکمیٹی قائم کرکے ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن نہ لیاتوہمارے پاس نیب اورانٹی کرپشن کے پاس جانے کاکوئی چارہ نہ ہوگا،میڈیاسے گفتگومیں انہوں نے کہاکہ ٹی ایم اے اوگی کے ہاتھوں اسوقت اندھیرنگری چوپٹ راج ہے،ہرطرف آؤے کاآواہی بگڑاہواہے،انہوں نے کہاکہ 2017/18کے ایسے کروڑوں روپے کی سکیمیں ہیں،جنکابعض ٹھیکیداروں نے ٹھیکے لئے،ٹی ایم اے کے اندرموجودکرپٹ مافیانے کمیشن لیکران ٹھیکیداروں کوکام کئے بغیرایڈوانس میں ادائیگیاں کیں،ٹی ایم اے کے ذمہ داران نے اپنے جیبیں بھرلیں ،انہوں نے اپنے دام کھرے کرلئے ،کاموں کوادھوراہی چھوڑلیاگیا،جس کاخمیازہ ممبران اورلوگوں بھگت رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ ٹی ایم اوسے بھی اس مسئلے پربات کرکے اپناموقف ان پرواضح کردیاہے،جنہوں نے کہاہے کہ سیکرٹری بلدیات نے نامکمل سکیموں پراایڈوانس ادائیگیوں اوردیگربے ضابطگیوں کی تحقیقات کیلئے اے سی اوگی کوانکوائری کاحکم دیدیاہے، اے سی کے پاس ویسے بھی سکیمیں چیک کرنے کااختیارہے،وہ اپنے اختیارات استعمال کرکے انکوائری کرسکتے ہیں،ہم ثبوت دینے کوتیارہیں ہم شفاف انکوائری ،نامکمل سکیموں کی فوری تکمیل اورکمیشن مافیاکے خلاف کاروائی چاہتے ہیں،اگرہمارے مطالبات پورے نہیں ہونگے،توپھراس ملک میں نیب بھی موجودہے اورانٹی کرپشن کے دفترکابھی ہمیں پتہ ہے،معاملہ نیب انٹی کرپشن کے پاس گیاتوپھربہت سارے کرداروں کوخمیازہ بھگتناپڑے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger

 
Top