دربندمیں تاجرکے گھرڈکیتی کے مرتکب تینوں ملزمان نے دوران تفیش اپنے
جرم کااعتراف کرکے موقع کی نشاندہی بھی کردی،تینوں ملزمان کودوروزہ جسمانی ریمانڈختم ہونے پرآج دوبارہ عدالت میں پیش کیاجائیگا، ملزمان انورزادہ ،شبیرنے عابدکے ہمراہ دربندکے تاجرکے گھر لاکھوں روپے نقدی پندرہ تولے طلائی زیورات ڈکیتی میں لوٹے ،جنسے گرفتاری کے بعدہی مسروقہ مال برآمدکیاگیا،بعدازاں عدالت نے دوروزہ جسمانی ریمانڈپرانوسٹی گیشن پولیس دربندکے حوالے کیا،دوران تفیش ملزمان انورزادہ ،شبیرنے اعتراف کیاکہ ملزم عابدجوکہ تاجریوسف ذوالفقارکا ذاتی ملازم ہے اسکی سازبازسے دربندکے محلہ گلشن آبادمیں تاجرسمیت اہل خانہ کوایک کمرے میں بندکرکے طلائی زیورات ،لاکھ روپے سے زائدکی نقدی اوردیگرسامان لوٹا،ملزم عابدنے کہاتھاکہ یوسف ذوالفقارکے گھرچھ لاکھ کے قریب نقدی موجودہے ،واردات کے بعدہم نے سارالوٹامال آپس میں تقسیم کیا،ملزم انورزادہ پولیس کی نقل وحرکت کی اطلاع بھی دیتارہاہے،پولیس کے مطابق ایک ملزم اسلام آبادمیں بھی ایک کیس میں ملزم رہ چکاہے،ملزمان نے موقع کی نشاندہی بھی کردی ہے،دوروزہ جسمانی ریمانڈختم ہونے پرتینوں ملزمان کوآج دوبارہ عدالت میں پیش کیاجائیگا۔

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger

 
Top