کیپٹن صفدرایم این اے کی پیش کردہ قراردارقومی اسمبلی نے اتفاق رائے سے منظورکرکے سی پیک میں شامل مانسہرہ ائیرپورٹ منصوبہ کوعملی جامہ پہنانے کیلئے جسگراں شریف کے اراضی مالکان کو فوری ادائیگیاں کرنے کامطالبہ کیاہے،گزشتہ روزقومی اسمبلی اجلاس میں مانسہرہ NA14سے ممبرقومی اسمبلی کیپٹن صفدرنے قراردادپیش کرتے ہوئے موقف اختیارکیاکہ خیبرپختونخواکی صوبائی حکومت کے پاس جوپیسہ پڑاہے،اس پرسی پیک کے ساتھ مانسہرہ میں جوہزارہ ائیرپورٹ بنناہے،جووفاقی حکومت کی عنایت ہے،وہاں بمقام جسگراں شریف کے اراضی مالکان کواس سے فوری ادائیگیاں کی جائیں ،تاکہ لوگوں کوپیسے بھی مل جائیں اورسی پیک کے ساتھ ساتھ یہ ائیرپورٹ بھی تیارہوجائے،اس سے چھوٹے صوبوں کااحساس محرومی بھی ختم ہوگا،ایوان نے انکی قراردادمنظورکرکے عملدرآمدکامطالبہ کردیا۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger Facebook