چیرمین ڈیڈک کمیٹی مانسہرہ ایم پی اے وجیہہ الزمان خان نے کہاہے کہ میں ایک سال سے اپنے یہاں کے اپنے بھائیوں دوستوں سے دور رہا ہوں اس کی وجہ یہ تھی میں ذیادہ وقت وادی کونشن،چھتر ،وادی سرن میں دیاجب الیکشن کی تیاری مکمل ہوگئی ،اب حلقہ ہی بدل گیا ہے اور نیا حلقہ لگ گیا ،یہ میری خوش قسمتی ہے کہ ہمارے پرانے حلقہ کے لوگ بھی یاد کر رہے ہیں اور جو نیا حلقہ لگا ہے وہ بھی خوش ہیں ،اگر لوگ خوش ہیں تو مجھے خوشی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے میرا دنیا میں آنے کا مقصد پورا کردیا ہے،میں 22سالوں سے نمائندگی اپنی قوم کی کر رہا ہوں ،گزشتہ الیکشن میں بھی آپ لوگوں سے کہا تھا کہ مجھے ووٹ نہ دو لیکن کیپٹن صفدر کو ووٹ دو ،مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ کیپٹن صفدر نے بھی اپنے ووٹ کا حق ادا کردیا اور ووٹ حلال کر دیا ہے،کیونکہ پورے حلقہ بلکہ ضلع مانسہرہ میں کیپٹن صفدرنے کام کئے ہیں یا میں نے ترقیاتی کام کیئے ہیں اور ہماری دعا ہے کہ جن معاملات میں ہمارا بھائی کیپٹن صفدر پھنسا ہوا ہے اللہ اس کو سرخرو کرے وہیہاں کے لوگوں کی خدمت کررہے ،پارٹیاں اپنا کام کریں گی جو بھی ہماری عوام کی خدمت کرے گا ہم اس کے ساتھ اخلاص کے ساتھ چلیں گے اور مستقبل میں بھی ہم بیٹھ کر فیصلہ کریں گے ،جن لوگوں نے ماضی میں عوام کے حقوق غصب کیئے اور لوگو ں کے ساتھ کھلواڑ کیا ان دوبارہ موقع نہیں مل سکے گا ،یہ تب ہوگا جب ہم یک آواز یک جان ہو کر چلیں گے،جب اپنے ذاتی مفادات کیلئے ادھر ادھر ہونگے پھر اجتماعی نقصان ہوگا اور یہ نقصان آئندہ بیس سالوں تک پورا نہیں ہوسکے گا، ،ان خیالات کااظہار انہوں نے پچاس لاکھ روپے کی لاگت سے بنکوٹ روڈ کی پختگی منصوبہ کے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا،جس سے نائب ناظم ملک نذیر،جنرل کونسلر رحمت خان ،اسرار احمد،مولانا گل نصیب،غلام محمد اور دیگر مقررین نے خطاب کیا ،علاقے کے لوگوں نے فنڈز کی ایم پی اے وجیہہ الزمان خان کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ ہم نے پہلے بھی وجیہہ الزمان خان کا ساتھ دیا ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی پہلے سے بڑھ کر ان کی کامیابی کیلئے تن من دھن کی بازی لگائیں گے ،وجیہہ الزمان خان نے کہاکہ میرا آپ کیساتھ ووٹ کا معاملہ نہیں بلکہ ہماری عزت شریک ہے ،میں اگر خان آف اگرور جانا اور پہچانا جاتا ہوں تو یہ آپ کی وجہ سے ہے کیونکہ آپ لوگوں نے میرے سرپر پگڑی باندھی ہے ، میرا بھی فرض ہے کہ میں اس پگڑی کی لاج رکھوں اور آپ کے احساسات ،جذبات سے کھلواڑ نہ کرنے دوں ،انہوں نے کہاکہ لوگ کہتے ہیں وجی خان پارٹیاں تبدیل کرتا ہے، میری تربیت اس گھر میں ہوئی ہے جہاں نہ فراڈ ،نہ جھوٹ ،نہ منافقت ہے لیکن بد قسمتی سے کونسی پارٹی ہے جس میں سچ ہے ،ایک آخری پارٹی تھی جس میں تبدیلی ،نئے مستقبل ،نئے پاکستان کیلئے میں شمولیت کاارادہ کر آیا ،لیکن وہاں بھی مایوسی ہوئی،انہوں نے کہاکہ سارا کام ٹیم ورک سے ہو تا ہے ،لیکن پی ٹی آئی میں جو ٹیم دیکھی وہ نئے پاکستان کی ٹیم نہیں تھی ان کو تکلیف تھی کہ وجی خان اس پارٹی میں آگیا ہے اور ہر جگہ کہتا ہے کہ میں ٹکٹ فروخت کرنے نہیں دوں گا 

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger

 
Top