سابق صوبائی وزیرحاجی ابرارحسین تنولی نے مقتول کے والداورمظاہرین کواعتمادمیں لیکرچھ گھنٹوں سے زائدجاری رہنے والااحتجاج ختم کرادیا،ایس پی ہیڈکوارٹرعارف جاویداوردیگرپولیس حکام سے صدرایوان تجارت اوگی سربلندخان،ممبرضلع کونسل الحاج داؤرخان،سردارشہزادحیدر،تحصیل خطیب قاری مطیع الرحمنسردارمسکین کی موجودگی میں مذاکرات کئے،انہوں نے کہاکہ مقتول کے لواحقین انصاف ،ملزمان کی گرفتاری اورغفلت کے مرتکب پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی چاہتے ہیں،ہم مقتول خاندان اورعوام کے ساتھ ہیں،چوبیس گھنٹے کاوقت آپکے پاس ہے،چوبیس گھنٹے میں مطالبات پورے نہیں ہوئے،توپھرمیں خودعوام کے احتجاج میں شامل ہوں گا،بعدمیں حالات کی ذمہ داری پولیس پرہوگی،ایس پی عارف جاویدکی یقین دہانی پرانہوں نے مظاہرین کے پاس جاکراحتجاج ختم کرادیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger

 
Top