اے این پی ضلع تورغرکے سینئرنائب صدرماماگل نے میڈیاکوبیان دیتے ہوئے کہاہے کہ اے این پی تورغرکاسینئرنائب صدرہوں،اے این پی نے ٹکٹ اگرکھمبے سے لٹکایاتواسکوبھی ووٹ دوں گا،تورغرPK35سے لائق محمدخان اے این پی کے نامزدامیدوارہیں،ہم سب باچاخان کے سپاہی لائقمحمدخان کے ساتھ کھڑے ہیں،جوعناصرسوشل میڈیاپریہ من گھڑت پروپیگنڈہ کررہے ہیں،کہ ماماگل جے یوآئی کے ساتھ چلاگیاہے اورشوکت خان کی حمایت کررہاہے،وہ لوگ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ہم نظریاتی لوگ ہیں،سرخ جھنڈے اورلالٹین کے نشان کے ساتھ ہیں،انشاء اللہ نہ صرف تورغربلکہ پورے صوبے میں اے این پی کی کامیابی کیلئے کام کرینگے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger Facebook